ممبئی(قدرت روزنامہ) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک پاکستانی مداح کی اسٹیڈیم سے تصویر مقبول ہوئی جس کے بھارت میں بھی چرچے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک پاکستانی مداح دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہے جس پر درج ہے کہ ‘میں یہاں صرف کوہلی کی وجہ سے آئی ہوں’۔
کوہلی کی اس پاکستانی مداح کے حوالے سے جہاں دیگر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں وہیں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے طلبا ونگ کی سابقہ سیکرٹری اور سماجی کارکن انجیلیکا اریبم نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔انجیلیکا اریبم نےاس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر کسی ہندوستانی نے پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایسا پلے کارڈ اٹھایا ہوتا تو اس پر بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا’۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…