کامیڈی شو کی شوٹنگ کے دوران نامور پاکستانی اداکارہ کے ساتھ ایساکیاہواجس پروہ روتے ہوئے شوچھوڑ کرچلی گئیں ،انکشاف نے ہلچل مچادی

کراچی(قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ایک کامیڈی شو کی شوٹنگ کے دوران توہین آمیز مذاق کیے گئے، جس وجہ سے وہ روتی ہوئی پروگرام چھوڑ کر چلی آئیں۔ازیکا ڈینیئل کے نام سے بنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے ساتھ مذاق کے نام پر توہین آمیز گفتگو کی گئی۔ازیکا ڈینیئل اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں ایک شو کو شوٹنگ کے دوران روتے ہوئے اس لیے چھوڑنا پڑا، کیوں کہ کچھ کامیڈین مزاح نگاری اور کسی کی تضحیک میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں آنسؤں کے ساتھ لوگوں سے بھر ہوئے سیٹ کو چھوڑنا پڑا۔انہوں نے لکھا کہ لطیفوں کا مقصد مذاق کرنا ہوتا ہے، کسی کی توہین کرنا نہیں ہوتا اور کامیڈینز کو اس فرق کو سمجھنا پڑے گا۔ازیکا ڈینیئل کی مذکورہ ٹوئٹ کو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی شیئر کیا اور لوگوں نے ان سے شو کا نام بتانے کا کہا۔زیادہ تر لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ آج کل کے شوز میں شریک زیادہ تر کامیڈین تھیٹرز ڈراموں سے آئے ہوئے ہیں اور تھیٹرز کا کیا حال ہے، یہ ہر کوئی جانتا ہے۔

لوگوں نے ازیکا ڈینیئل کے ساتھ مذاق کے نام پر کی جانے والی توہین آمیز گفتگو کی مذمت بھی کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔مداحوں نے اداکارہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شو کا نام ضرور سامنے لائیں، تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ کس شو میں کس طرح کے کند ذہن کامیڈین موجود ہیں۔تاہم اداکارہ نے لوگوں کے اسرار کے باوجود شو کا نام نہیں بتایا۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

9 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

20 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

32 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

38 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

41 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago