پشاورمیں پی ٹی آئی جلسے کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ، کرین کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگوانے کی ویڈیو وائرل

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کی تیاریوں کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال ہونے کا انکشاف ہو ا ہے . عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے سوشل میڈیا پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرین کے ذریعے

پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئرکی ہے .

ویڈیو میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کو کرین کے ذریعے شہر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے . ویڈیو کے ہمراہ شیئر کی گئی ٹوئٹ میں میاں افتخار حسین نے لکھا کہ ‘پشاور میںعمران کے جلسے کے لیے سرکاری اخراجات پر پی ڈی اے کی گاڑی اور ملازمین جھنڈے لگوا رہے ہیں، جس کے وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ خزانہ خالی ہے، آئی ایم ایف کے پیسے دینے سے ہم معذورہیں، ساری پی ٹی آئی پختونخوا کے پیسوں پر چل رہی ہے، مگر ملک کے لیے پیسے نہیں . اے این پی رہنما کا اپنے بیان میں مزیدکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پی ڈی اے کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے، سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین سے جلسے کی تیاریوں کا کام لیا جا رہا ہے . دوسری جانب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ سپر وائزر کو معطل کردیا گیا ہے اور سپروائزر کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں