پشاورمیں پی ٹی آئی جلسے کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ، کرین کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگوانے کی ویڈیو وائرل

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کی تیاریوں کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے سوشل میڈیا پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرین کے ذریعے

پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئرکی ہے۔ ویڈیو میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کو کرین کے ذریعے شہر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے ہمراہ شیئر کی گئی ٹوئٹ میں میاں افتخار حسین نے لکھا کہ ‘پشاور میںعمران کے جلسے کے لیے سرکاری اخراجات پر پی ڈی اے کی گاڑی اور ملازمین جھنڈے لگوا رہے ہیں، جس کے وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ خزانہ خالی ہے، آئی ایم ایف کے پیسے دینے سے ہم معذورہیں، ساری پی ٹی آئی پختونخوا کے پیسوں پر چل رہی ہے، مگر ملک کے لیے پیسے نہیں۔ اے این پی رہنما کا اپنے بیان میں مزیدکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پی ڈی اے کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے، سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین سے جلسے کی تیاریوں کا کام لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ سپر وائزر کو معطل کردیا گیا ہے اور سپروائزر کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

36 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

50 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

54 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago