ملالہ یوسفزئی کا فواد چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ، خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خواتیسن کی تعلیم کے لیے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات اور ملالہ یوسفزئی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی گئی ہے۔ خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرئے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کوافغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے پاکستان کے کردار کے ‏حوالے سے خط لکھا ہے۔

وفاقی وزیر ‏اطلاعات نے ٹیلی فونک رابطے میں کہاکہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اس وقت چھ ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بھی افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ طالبان نے افغانستا ن میں جنگ کے خاتمے کااعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

50 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago