بابر اعظم کی نمبر ون ٹی 20 پوزیشن خطرے میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے سے دوچار ہو گئی۔بابر اعظم کی ایشیا کپ میں لمبی اننگز نہ ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں تبدیلی متوقع ہے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں، ان کی پوزیشن کو محمد رضوان اور بھارت کے سوریا کمار یادیو سے خطرہ ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کے 810، محمد رضوان کے 796 جبکہ سوریا کمار یادیو کے 792 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔
محمد رضوان اب تک ایشیا کپ کے 192 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے۔نمبر ون پوزیشن کے لیے بابر اعظم، محمد رضوان اور سوریا کمار یادیو کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

17 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

21 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

23 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

33 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

37 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago