بھارت کے خلاف میچ میں محمد نواز کو کیا سوچ کر اور کیا کہہ کر پچ پر کھیلنے بھیجا تھا ؟ بابراعظم نے اندر کی بات بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کو مانیٹر کیا جارہاہے وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں ، محمد رضوان کا سٹی سکین کرایا جارہاہے تاکہ مزید جائزہ لیا جا سکے ،محمد رضوان انجری کے ہوتے ہوئے کھیل رہے ہیں اور پرفارمنس دے رہے ہیں ،محمد رضوان کی ایم آر آئی ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں شاندار کامیابی کے تجربات سے شائقین کرکٹ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ “بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد ہمارا مورال بلندہوا ،ہمارا پلان ہے کہ جس مومینمٹم میں چل رہے ہیں وہی لے کر اگلے میچز پر چلیں ، خوشی ہوتی ہے کہ کوئی نہ کوئی کھلاڑی پرفارمنس دے رہاہے ،

خوشی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں مختلف میں آف دی میچ آ رہے ہیں ،میں آؤٹ ہوتا ہوں تو رضوان بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لوئر آرڈر کو پرفارمنس میں تھوڑی مشکل تھی لیکن اب پر فارمنس آنا شروع ہو گئی ہے “۔بھارت کے خلاف میدان میں اپنائی گئی سٹریٹجی سے پردہ اٹھاتے ہوئے بابراعظم نے بتایا کہ محمد نواز کو کہا تھا اپنی گیم کھیلیں اور بغیر کسی پریشرکے کھیل رہے ہیں، لیفٹ رائٹ کمبی نیشن کی وجہ سے بھارت کو مشکل پیش آئی محمد نواز کو لیفٹ ہینڈ بیٹر کے طور پر بھیجا اس نے پلان کے مطابق کھیل پیش کیا ،محمد نواز کو بیٹنگ اس نمبر پر مل نہیں رہی تھی لیکن جب ملی تو اچھا پر فارم کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایشیا ءکپ ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی کوشش اور محنت کرنا پڑے گی،ٹی ٹوینٹی کی خوبصورتی ہے کہ کسی بھی بولر پر اٹیک ہو سکتا ہے ،ہمارے بولنگ یونٹ نے اچھا اٹیک کیا اور اچھا کم بیک کیا ،محمد رضوان ورلڈ کپ میں ہسپتال رہ کر آیا اس کا جذبہ دیکھ یکر خوشی ہوئی،

رضوان نے کہا تھا پاکستان کیلئے کھیلنا ہے ،مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے پاس رضوان جیسے واریئرز ہیں،اپنے اوپر پورا یقین ہے کہ جہاں میرا جتنا لکھا ہے وہ ملنا ہے ،ہمارے کھلاڑی اپنی ذمہ داری بھر پور طریقے سے اپنے اوپر لے رہے ہیں ،کپتان ہونے کے ناطے جب ذمہ داری آتی ہے تو اس کو اچھے طریقے سے نبھانا چاہیے ،اپنے کھلاڑیوں کو جو بھی پلان دیتاہوں وہ بخوبی اس پر عمل کرتے ہیں ، کپتان ہونے کے ناطے بہت کچھ سیکھا ہے ، سیکھنے کا عمل ہر وقت جاری رہتاہے ۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

6 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

12 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

27 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

35 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

42 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

48 mins ago