محمد رضوان 2021ء سے اب تک سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے بلے باز

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے مضبوطی سے خود کو ایک T20 ماہر کرکٹر کے طور پر منوایا ہے . اوپننگ بلے باز نے 2021ء کے آغاز سے ہی اپنے شاندار فارم کو برقرار رکھا ہے اور اس کے بعد سے وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں .

وہ اپنے ہم وطن بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران سے آگے ہیں .
رضوان نے ٹاپ تھری بلے بازوں میں سب سے زیادہ اوسط برقرار رکھی ہے اور سب سے زیادہ رنز بھی بنائے ہیں . وہ 2021ء سے اب تک 73.38 اوسط سے 1541 رنز سکور کرچکے ہیں . بابر اعظم 35.79 کی اوسط سے 1038 رنز سکور کرکے اس فہرست میں دوسرے جب کہ نکولس پوران 30.50 کی اوسط سے 1037 رنز بنا کر اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں . رضوان نے ایشیاء کپ 2022ء میں بھی عمدہ کارکردگی پیش کی ہے .
انہوں نے حال ہی میں بھارت کے خلاف 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے، جس کی وجہ سے پاکستان نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی . وکٹ کیپر اوپنر نے روایتی حریفوں کے خلاف مقابلے کے دوران ٹانگ میں انجری کے باعث بلے بازی کی . پی سی بی نے احتیاط ان کا ایم آر آئی کروایا ہے جس کی رپورٹ آج موصول ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں