فخر زمان پر تنقید کرنے پر شان شاہد کو سوشل میڈیا صارف کا سخت جواب

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار شان شاہد کو قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑگیا۔ ایشیاء کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان سے ایک اہم کیچ ڈراپ ہوا، اس کے علاوہ مس فیلڈ ہونے کی وجہ سے 2 چوکے بھی لگے۔ اس کے علاوہ جب فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے تو اس میں بھی کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 18 گیندوں پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
قومی کرکٹر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی وہیں شان شاہد نے بھی ٹوئٹ کی۔
انہوں نے طنزیہ لکھا ‘فخر نے صرف 15 رنز بنائے ، دو گیندیں تو بالکل فخر کے بلے کے درمیان آئیں اور آپ کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے’۔

جواب میں فیضان خان نامی صارف نے لکھا ‘سر آپ کی 500 فلموں میں سے 3 یا 4 دیکھنے والی ہیں، فخر نے کبھی آپ کو کچھ بولا؟’۔
فیضان کی ٹوئٹ کا شان شاہد نے جواب دیتے ہوئے کہا ‘اگر آپ کو آرٹس اور اسپورٹس کا فرق ہی نہیں پتہ تو آپ کا اللہ حافظ ہے’۔

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

5 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

10 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

18 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

26 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

34 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 hour ago