محمد رضوان 2021ء سے اب تک سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محمد رضوان 2021ء سے اب تک سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے . تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر رضوان نے ٹاپ تھری بلے بازوںسب سے زیادہ سکور کی اوسط کو برقرار رکھا ہے

اور انہوں نے سب سے زیادہ سکور کیا ہے .

وہ 2021ء سے اب تک 73.38 اوسط سے 1541 رنز سکور کرچکے ہیں . خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا . نجی ٹی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں رضوان دوسرے نمبر پر آگئے . بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 1852رنز بنائے تھےجبکہ رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے ہیں . دوسری جانب بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کپتان بابر اعظم کی طرح نہیں کھیل سکتےکیونکہ وہ اٹیکنگ کھلاڑی ہے . ایک انٹرویومیں ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم اور محمد رضوان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو رضوان کا گیم ہےوہ بابر اعظم کی طرح نہیں کھیل سکتے، محمد رضوان ایک اٹیکنگ کھلاڑی ہیں، اگر وہ بابر اعظم کی طرح کھیلنے لگ جائیں تو پاکستان ٹیم کبھی بھی دو اوپنرز ایسے نہیں بھیج سکتیجو پہلے 6 اوورز تک وکٹ بچائیں . ہربھجن سنگھ نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ایک ایسا فارمیٹ ہےجس میں رضوان جیسے کھلاڑی میچ کو آگے لے کر چلتے ہیں، ہربجھن نے محمد رضوان کوبھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ،روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے سے اٹیک کرتے ہیں، اگر رضوان بھی سلو کھیلے تو ٹیم پریشر میں آ جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں