ٹی ٹونٹی رینکنگ ، بابر اعظم 1155 دن بعد پہلی پوزیشن سے محروم

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹونٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹونٹی بیٹر بن گئے .

بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے، وہ 1155 سے زائد دنوں تک نمبر ٹی ٹونٹی بیٹر رہے . رضوان بابر اور مصباح الحق کے بعد T20I رینکنگ چارٹ میں سرفہرست ہونے والے صرف تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں .
ایشیا کپ 2022ء کی تین اننگز میں بڑا سکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہو گئے . جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ٹی ٹونٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر آ گئے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادو چوتھے نمبر چلے گئے . بائولرز کی فہرست میں شاداب خان نے ایک درجے ترقی کے بعد 14 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے . واضح رہے کہ محمد رضوان ایشیاء کپ 2022ء کے اب تک ٹاپ سکورر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں