فکر نہ کریں، فائنل پاکستان اور بھارت کا ہی ہوگا، روہت شرما

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرمان نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں، پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست

دیکر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ ہارتے ہیں تو گڑ بڑ لگتی ہے، مگر شکست کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھ رہے ہیں، پلیئرز میں قابلیت ہے، جب یہ پلیئرز یہاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف کیچ ڈارپ کرنے کے بعد ارشدیپ سنگھ تھوڑا اداس رہے البتہ سوشل میڈیا ہم نہیں دیکھتے، ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔روہت شرما نے ایشیاکپ کے فائنل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کافائنل ہوگا،فکر نہ کرو۔دوسری جانب ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھچکا ، ایک اور کھلاڑی اویش خان انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر اویش خان ایشیا کپ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ دیپک چہار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔اویش خان وائرل بخار کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل رویندرا جڈیجا بھی انجری کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

پاک، بھارت میچ کے دوران انوشکا شرما کی غصے کی حالت میں ویڈیو وائرل

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت کے مابین 9 جون کو مقابلے نے جہاں عالمی…

2 mins ago

نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت یوتھ پالیسی 2024 کی…

4 mins ago

پنجاب کی پہلی وزیر اعلیٰ آج اپنا پہلا تاریخی ٹیکس فری بجٹ دینے جا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی پہلی…

28 mins ago

آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے نئے مالی سال کے…

29 mins ago

16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کتنے روپے فی لیٹر کمی کا امکان، آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے خوشخبری سنا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے 16جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی نوید…

30 mins ago

تنخواہوں میں 20سے 25، پنشن میں 15فیصد اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس…

33 mins ago