سبحان اللہ ، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع، اچانک دین کی طرف راغب ہونے کی وجہ کیا بنی ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جی ڈے اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں ہم نے کئی بار دیکھا کہ معروف اداکارائیں اور ماڈلز فیشن کی دنیا چھوڑ کر اسلام کی طرف راغب ہوئیں اور آئندہ زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔کئی ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر باپردہ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اور اب معروف سیاسی خاتون رہنما نصرت سحر عباسی نے بھی بقیہ زندگی باپردہ
رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے شرعی پردے پر وضاحت بھی پیش کی۔ نصرت سحر عباسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے۔پہلے فل میک کر کے گھومنا اور پھر اس طرح سے پردہ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن اللہ آسان کرواتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جب دل میں ڈال دے تو پھر دنیا کی پرواہ نہیں ہوتی،ہم سب کو پتہ ہے ہم نے مرنا ہے،اللہ نے مجھے بھی ہدایت دے دی ہے۔ ہدایت کسی کو بھی اچانک مل سکتی ہے۔ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں۔ مجھے بھی ایمان ملا ، ہدایت ملی، اللہ کا شکر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ میرے پردے پر تنقید کی بجائے مثبت انداز میں لیں۔ ۔واضح رہے کہ نصرت سحر عباسی پاکستان کے عام انتخابات 2008 میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پرپاکستان مسلم لیگ ف کے امیدوار کے طور پر رکن صوبائی سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ وہ 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر رکن صوبائی سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔جبکہ 2018ء میں ہونے والے انتخابات میں نصرت سحر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار کے طور پر دوبارہ سندھ اسمبلی کا حصہ بن گئیں۔ نصرت سحر عباسی اکثر ٹاک شوز کا بھی حصہ ہوتی ہیں جہاں پر وہ مخالف سیاسی جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں بھی لیتی ہیں۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

3 mins ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

18 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

29 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

39 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

51 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago