ایشیاء کپ، افغانستان کا پاکستان کو کامیابی کے لیے 130 رنز کا ہدف

شارجہ(قدرت روزنامہ)ایشیاء کپ 2022ء کے اہم میچ میں پاکستان کے باؤلرز نے شان دار کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان نے اوپنرز کے خطرناک عزائم کو توڑا اور حریف ٹیم کو مقرر اوورز میں 6 وکٹوں پر 129 رنز تک محدود کردیا . شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیتا اور افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا .

افغان اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف پراعتماد آغاز کیا ، محمد حسنین کے اوور میں رحمٰن اللہ گرباز نے مسلسل دو چھکے لگا کر سکور 20 رنز تک پہنچایا .
حارث نے گزشتہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے رحمٰن اللہ گرباز کی وکٹیں اڑا دیں . رحمٰن اللہ گرباز نے 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے . محمد حسنین مشکلات کا شکار نظر آئے تاہم 5ویں گیند پر حضرت اللہ زازئی کو کلین بولڈ کرتے ہوئے حساب برابر کردیا .
12 ویں اوور کی دوسری گیند پر کریم جنت کو محمد نواز نے فخر زمان کے ہاتھوں کیچ کرایا .

کریم جنت نے 19 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنائے تھے . نجیب اللہ زدران نے شاداب خان کو 14 ویں اوور میں چھکا لگا کر خطرناک عزائم دکھائے لیکن لیگ سپنر نے ان کو فخر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا . کپتان محمد نبی کی نسیم شاہ نے وکٹیں اڑا دیں . محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے تو افغانستان کا اسکور 91 رنز تھا . ابراہیم زدران کی اننگز حارث رؤف نے 35 رنز تک محدود کردی، جس کیلئے انہوں نے 37 گیندوں کاسامنا کیا .
زدران کی 37 گیندوں پر مشتمل 35 رنز کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا . راشد خان نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا اور اگلی گیند پر چوکا مارا . افغانستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لیے . راشد خان 18 اور عظمت اللہ عمر زئی نے آؤٹ ہوئے بغیر 10 رنز بنائے . پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر باؤلرز کو ایک،ایک وکٹ ملی .
پاکستان میچ جیت کر فائنل تک رسائی ممکن بنائے گی . کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کوشش ہوگی افغانستان کی ٹیم کو کم سے کم سکور پر آوٹ کریں . افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں . اعداد و شمار کے مطابق افغان ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں پانچ مرتبہ آؤٹ کر چکے ہیں .
سپر فور مرحلے میں افغان ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی . پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے جب کہ افغانستان کی ٹیم میں کپتان محمد نبی، نائب کپتان نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمر زئی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، فرید احمد، رحمان اللہ گربز، راشد خان، فضل الحق فاروقی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں