پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے ترک اداکار سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی اہلیہ کا الزام

(قدرت روزنامہ)ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی اہلیہ اردن جبین نے پولیس پر خود کو ہراساں کرنے کاالزام لگایا ہے- باغی ٹی وی : کاشف ضمیر کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پولیس مجھے ہراساں کر رہی ہےلاہور ہائی کورٹ میں کاشف ضمیر کی اہلیہ اردن جبین کی درخواست پر سماعت ہوئی . عدالت نے کاشف ضمیر کی اہلیہ کی درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو اعتراضات ہٹانے کا حکم دے دیا عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار کے وکیل کو ایف آئی آر کی مصدقہ کاپیاں لگانے کا حکم بھی دیا .

درخواست گزار اردن جبیں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے جھوٹے مقدمات درج کیئے جا رہے ہیں . واضح رہے کہ سی آئی اے نے 17 جون کو کاشف ضمیر کو ترک اداکار کی شکایت پر گرفتار کیا تھا جنہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا غلط استعمال کیا . ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا . آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پرمقدمہ درج کر کے ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کیا گیاہے . ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے انجین التان کو پاکستان بلوایا . یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے انجین التان کو طے کردہ رقم ادا نہیں کی گئی انجین التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا . مقدمہ درج ہونے پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے نشتر کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا جبکہ ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا تھا- . .

متعلقہ خبریں