ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

شارجہ(قدرت روزنامہ)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے خلاف پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے .

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے .

وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے . افتخار احمد 30 رنز، شاداب خان 36 رنز، محمد نواز 4 رنز، خوشدل شاہ ایک رن، حارث رؤف صفر اور آصف علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے .

افغانستان کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 36 رنز پر پہلی وکٹ گرتے ہی افغان ٹیم دباؤ میں آگئی جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں . ابراہیم زدران سب سے زیادہ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے .

رحمان اللہ گربز 17، حضرت اللہ زازئی 21، کریم جنت 15، نجیب اللہ زدران 10 اور کپتان محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے . پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ محمد حسنین، محمد نواز، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی .

پاکستان میچ جیت کر فائنل تک رسائی ممکن بنائے گی .

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کوشش ہوگی افغانستان کی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کریں . افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں .

اعداد و شمار کے مطابق افغان ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں پانچ مرتبہ آؤٹ کر چکے ہیں .

سپر فور مرحلے میں افغان ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی .

پاکستان

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین .

افغانستان

کپتان محمد نبی، نائب کپتان نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمر زئی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، فرید احمد، رحمان اللہ گربز، راشد خان، فضل الحق فاروقی .

. .

متعلقہ خبریں