ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے ضوابط جاری کردیے . میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کہا کہ بچوں سے مسجد الحرام کا احترام کروانا والدین کی ذمہ داری میں شامل ہے .
حکام کے مطابق مسجد الحرام پہنچنے سے قبل بچوں کو نفسیاتی طور پر تیار کرنے کے ساتھ انہیں آگاہ کیا جائے کہ وہ بہت مقدس جگہ پر ہیں .
جہاں کھیل کود یا دوسروں کو پریشان کرنا منع ہے اور خاموشی سے مناسک کی ادائیگی کی جاتی ہے . حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی سکھایا جائے کہ مسجد الحرام کی تمام چیزیں انتہائی محترم ہیں . اسی طرح صفائی کا اہتمام کروایا جائے، پانی گرانے سے منع کیا جائے . سعودی حکام نے مزید کہا کہ دوران نماز بچوں کو ساتھ رکھا جائے اور ان کی نگرانی بھی کی جائے .
. .