ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے ضوابط جاری کردیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کہا کہ بچوں سے مسجد الحرام کا احترام کروانا والدین کی ذمہ داری میں شامل ہے۔
حکام کے مطابق مسجد الحرام پہنچنے سے قبل بچوں کو نفسیاتی طور پر تیار کرنے کے ساتھ انہیں آگاہ کیا جائے کہ وہ بہت مقدس جگہ پر ہیں۔
جہاں کھیل کود یا دوسروں کو پریشان کرنا منع ہے اور خاموشی سے مناسک کی ادائیگی کی جاتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی سکھایا جائے کہ مسجد الحرام کی تمام چیزیں انتہائی محترم ہیں۔ اسی طرح صفائی کا اہتمام کروایا جائے، پانی گرانے سے منع کیا جائے۔ سعودی حکام نے مزید کہا کہ دوران نماز بچوں کو ساتھ رکھا جائے اور ان کی نگرانی بھی کی جائے۔
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…