کراچی سمیت ملک بھر میں ڈینگی زور پکڑنے لگا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے، 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 108، خیبر پختوانخوا میں 106 اور سندھ میں91 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سندھ بھر میں یومیہ سینکڑوں افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔
کراچی میں 24 گھنٹے میں 87 افراد ڈینگی میں مبتلا
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 91 افراد میں ڈینگی وائرس تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 87 کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اب تک ڈینگی سے 518 افراد کراچی میں متاثر ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں 1 دن میں ڈینگی کے 108 نئے کیسز رپورٹ
پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 108مریض سامنے آئے ہیں، سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور سے 50، راولپنڈی سے39 ، گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
قصور میں 2،فیصل آباد،ننکانہ،اوکاڑہ سے ایک ایک ڈینگی کا کیس سامنے آیا ہے جبکہ بہاولپور،خانیوال،وہاڑی،جھنگ میں بھی ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے1817مریض رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 425 مریض زیرِ علاج ہیں۔
کے پی میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی
خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مردان سے تعلق رکھنے والا شخص ڈینگی سے جاں بحق ہوا۔
صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 106افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ 5 ماہ کے دوران صوبے میں ڈینگی کے2 ہزار397 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں مردان میں سب سے زیادہ936 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔خیبر میں ڈینگی کے484 کیسز سامنے آئے ہیں، پشاور میں117، نوشہرہ237 اور چارسدہ میں73 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Recent Posts

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

2 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

10 mins ago

لورالائی محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں چینی ناپید

لورالائی(قدرت روزنامہ)محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مےں چینی ناپید…

16 mins ago

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

28 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

41 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

1 hour ago