مینار پاکستان پر دست درازی کا کیس، 7 ملزمان کے وارنٹ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن عدالت نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں خاتون ٹک ٹاکرسے دست درازی کے کیس میں پیش نہ ہونے پر 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے 14 اگست 2021ء کو کی گئی دست درازی کے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے لاری اڈا پولیس کی جانب سے چالان آنے پر تمام 17ملزمان کو طلب کر رکھا تھا، عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم محسن، ارسلان، عابد، افتخار، شہریار،حسنین اور ساجد عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔اس پر عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، کیس پر آئندہ سماعت 30 ستمبر کو ہو گی۔

Recent Posts

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

1 min ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

3 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

4 mins ago

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

12 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

16 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

23 mins ago