استعفا سیاسی مقاصد کیلیے تھا، پی ٹی آئی رہنما نے منظوری عدالت میں چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے اپنے استعفے ٰ کی منظوری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شکور شاد نے آئینی درخواست ایڈووکیٹ اختر چھینہ کے توسط سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست خالی کرنے کے لیے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ممبران سے دستخط لیے گئے تھے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ استعفوں پر نہ ہم نے اسپیکر کو ایڈریس کیا، نہ نام لکھا، نہ تاریخ ڈالی کیوں کہ پارٹی نے بتایا تھا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے، عمران خان سے اظہار یکجہتی دکھانے اور سیاسی مقاصد کے لیے ہیں۔ ان استعفوں کی منظوری 2015 میں جسٹس اطہر من اللہ کے دیے گئے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے قرار دیا ہے استعفا رضا کارانہ، آزادمرضی اور سیٹ خالی کرنے کے مقصد کے لیے ہونا چاہیے۔ میرے استعفے کی منظوری میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی 2015 کی رولنگ کے مطابق اسپیکر نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔۔رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی جانب سے آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن شیڈول کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

9 hours ago