مائیکل جیکسن کی موت کی اصل وجہ کیا تھی؟ سالوں بعد گلوکار اکون کا انکشاف

لندن(قدرت روزنامہ) امریکی معروف گلوکار اکون نے مائیکل جیکسن کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکون نے برطانوی جریدے کی دستاویزی فلم ‘?Who Really Killed Michael Jackson’ میں انکشاف کیا ہے کہ مائیکل جیکسن کی اپنے کام سے محبت اوروابستگی ہی جان لیوا ثابت ہوئی۔

اکون نے بتایا کہ دنیا کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا 2009 میں لندن میں ایک بہت بڑا کنسرٹ تھا لندن میں میگا پرفارمنس کی خوشی میں وہ کئی دن سوئے بھی نہیں اور نیند کیلئے انہیں گولیاں کھانی پڑیں۔


تاہم وہی گولیاں ان کی زندگی نگل گئیں ان ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے مائیکل جیکسن کی موت واقع ہوئی۔اکون نے یہ بھی بتایا کہ وہ لندن میں کنسرٹس میں پرفارمنس دینے کے لیے بھرپور جوش اور ولولے کے ساتھ تیاری کر رہے تھے, ان کا اپنے کام سے شدید لگاؤ اور جنون ہی مائیکل جیکسن کے لئےخطرناک ثابت ہوا۔
اکون نے کہا کہ 2009 میں پچاس برس کی عمر میں جب مائیکل جیکسن کا جسم اس قدر توانا نہ تھا مگر ان کا ذہن ہر بہت زیادہ کام کرتا تھا اور وہ پھر بھی 24 گھنٹے کام کرتے رہتے تھے۔

یاد رہے کہ پاپ میوزک کو جنم دینے والے مائیکل جیکسن کی موت کے 13 برس بعد بھی دنیا بھر میں موجود ان کے مداح آج بھی انکی اچانک موت کے سبب کو جاننا چاہتے ہیں۔اکون نے یہ بتایا کہ ان کی اورمائیکل جیکسن کے درمیان تعلقات ایک اچھی دوستی میں بدل گئے اور ان کا ڈو اِٹ گانا بھی تیاری کے مراحل میں تھا اس لئےوہ زیادہ تر وقت ساتھ گزارتے تھے۔
اکون نے بتایا کہ کیسے مائیکل جیکسن نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا، انکی بدولت ہی معلوم ہوا کہ میوزک انڈسٹری کیسے کام کرتی ہے اور کن باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔


مائیکل جیکسن کی موت کے بعد اکون اور مائیکل جیکسن کا ڈواٹ سانگ’ہولڈ مائی ہینڈ‘ریلیز کیا گیا جو کئی ہفتوں تک ٹاپ میوزک بنا رہا۔
واضح رہے کہ جون 2009 میں پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں مردہ پائے گئے، گلوکار کی موت نیند کی گولی کھانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑجانے سے ہوئی۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

3 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

17 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

40 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

57 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago