ناشتے میں یہ 5 چیزیں کبھی نہ کھائیں؛ ورنہ۔۔۔۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے اور ایک صحت مند ناشتے سے آپ کو قوت ملتی ہے۔اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے، جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے مگر ناشتے میں یہ 5 چیزیں کبھی نہ کھائیں۔
ڈبل روٹی:
ہم اکثر ناشتے میں وائٹ بریڈ کو چائے، جام یا مکھن کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں لیکن یاد رکھیں اس میں غذائیت کم ہوتی ہے اور اس کا استعمال ہاضمے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
کافی:
بہت سے لوگوں کو صبح اٹھنے کے بعد کافی پینے کی عادت ہوتی ہے لیکن یہ صحت کے لیے بالکل بھی فائدہ مند نہیں ہے، اسے خالی پیٹ پینا ہاضمے پر برا اثر ڈالتا ہے۔
ذائقہ دار دہی:
آج کل ناشتے میں دہی کی بجائے ذائقہ دار دہی کھانے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے لیکن اس کھانے کی چیز میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے بلڈ شوگر لیول کو بڑھا سکتی ہے اس لیے اس کا استعمال صبح نہ کریں۔
پیک شدہ پھلوں کا رس:
کچھ لوگ صبح ناشتے میں بازار میں دستیاب پھلوں کے جوس کا استعمال کرتے ہیں اس عادت کو آج ہی چھوڑ دیں کیونکہ پیک شدہ جوسز میں پریزرویٹو اور چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہماری صحت کو خراب کر سکتی ہے۔
سیریلز:
ناشتے میں سیریلز کھانے کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے لیکن یہ صحت کے لیے اچھے نہیں ہیں کیونکہ ان کو پراسیس کر کے تیار کیا جاتا ہے۔اس میں ہول گرین کی مقدار بہت کم اور شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس سے ذیابیطس، موٹاپے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Recent Posts

ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس پر قومی کرکٹرز بھی بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ناقابل یقین شاندار…

1 min ago

دبئی سے کرناٹک کی پرواز کے دوران طیارے سے کودنے کی دھمکی دینا مسافر کو مہنگا پڑگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ ) بھارتی کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص…

3 mins ago

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا رپورٹ کو ’دقیانوسی‘ قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے 2017 میں 20 روزہ فیض آباد دھرنے کے حوالے…

5 mins ago

مسجد الحرام کے امام نے نوجوانوں اور شادی شدہ جوڑوں کو خاص نصیحت کر دی

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) مسجد الحرام کے امام نے نوجوانوں اور شادی شدہ جوڑوں کو…

6 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے تاحال محروم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے…

11 mins ago

دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدرز ڈے یعنی ماؤں کا عالمی دن دنیا بھر کے مختلف ممالک…

18 mins ago