جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے،جاوید میانداد

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد ایشیا کپ میں افغان کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے اختیار کیے گئے رویے پر پھٹ پڑے۔لاہور میں جونئیر کرکٹ لیگ (پی جے ایل) کی ڈرافٹ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ افغانستان ٹیم کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے ہوئے، یہ اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔
لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ افغانستانی کھلاڑیوں کا رویہ بہت افسوس ناک تھا، ان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے لیکن ان کے چہرے زبان دیکھیں، یہ چاہتے کیا ہیں؟ ابھی افغانی پلئیرز نے کرکٹ بہت کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ہی ان کے دماغ خراب ہورہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے آؤٹ آف فارم بابر اعظم کے حوالے سے سوال پر عظیم بلے باز نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ بابر کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ پر وقت لے، سنگل اور ڈبلز کیلیے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔
سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی افغان کرکٹ ٹیم کے پلئیرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی ہار کی واحد وجہ تکبر ہے جسے اللہ تعالیٰ بھی پسند نہیں کرتا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

1 min ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

7 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

10 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

25 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

34 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

36 mins ago