کوئٹہ میں آٹے کی قلت برقرار، 20 کلو کا تھیلہ 2600 روپے کا ہوگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں آٹے کی قلت برقرار ہے، جس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہر میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے، بصورت دیگر جمعرات سے شہر کے تمام تندور بند رہیں گے۔

پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ روٹی مہنگی کرنے یا اس کا وزن کم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ جمعرات کو تندوروں پر روٹی نہیں ملے گی، صارفین متبادل انتظام کرلیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

2 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago