افغان طالبان جیت گئے ،مغربی طاقتیں ہار گئیں ،برطانیہ کا اعتراف

مانچسٹر (قدرت روزنامہ)افغانستان میں افغان طالبان کی تیزی سے بڑھتی پیش قدمی کے بعد برطانیہ نے کھل عام اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا افغانستان پر طالبان کا قبضہ دنیا کی ناکامی ہے۔برطانوی سیکرٹری دفاع بین والیس نے کہا سب جانتے ہیں کہ افغانستان ختم نہیں ہوا،یہ دنیا کے لیے ایک کبھی نہ ختم ہونے والامسئلہ ہےاور دنیا کو اب اس کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے گزشتہ روز طالبان کی طرف سے کابل کو فتح کر نے کے اعلان کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ افغانستان دہشتگردی کی آماجگاہ بنے، ہم معاہدے کےبغیر کسی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان میں پرامن تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان سمیت تمام فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

3 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

3 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

4 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

4 hours ago