انٹربینک میں ڈالر مزید 4 روپے 8 پیسے مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 8 پیسے مہنگا ہو کر 229 روپے 50 پیسے کا ہو گیا . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی .

انٹربینک میں ایک ڈالر 4 روپے 8 پیسے مہنگا ہو کر 229 روپے 50 پیسے کا ہو گیا . دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ ایک روپے کے اضافے سے 234 روپے ہے . یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں