کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم میں واپسی، دوبارہ ڈپٹی کنوینئر مقرر

کراچی(قدرت روزنامہ) کامران ٹیسوری نے دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی اور انہیں ڈپٹی کنوینئر کے عہدے پر بحال کردیا گیا . کراچی میں کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کی دعوت پر واپس شامل ہونے والے متعدد ذمہ داران اور کارکنان کو خوش آمدید کہا گیا .


سابقہ ڈپٹی کنوئیر کامران ٹیسوری اور سابقہ ٹاؤن انچارج شہزاد نے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی . اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جن میں سابقہ ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری کو دوبارہ ڈپٹی کنوینئر کے عہدے پر بحال کرنے کے ساتھ مزید دو ڈپٹی کنوینئرز عبدالوسیم اور خواجہ اظہارالحسن کا اضافہ کیا گیا .
مزید اہم فیصلوں میں رابطہ کمیٹی میں پانچ اراکین رؤف صدیقی، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، سلیم تاجک اور صادق افتخار کے اضافے کی بھی منظوری دی گئی . رابطہ کمیٹی کے اراکین کی متفقہ تائید سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان فیصلوں کی توثیق کی .
واضح رہے کہ 2018 میں کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیوایم میں پھوٹ پڑگئی تھی اور پارٹی دو دھڑوں پی آ ئی بی اور بہادرآباد گروپس میں تقسیم ہوگئی تھی . اس کے بعد رابطہ کمیٹی نے اپنے رکن کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں