مصنوعی ذہانت کے حامل مجازی روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنادیا گیا

بیجنگ(قدرت روزنامہ) دنیا میں پہلی مرتبہ ایک روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنادیا گیا ہے اور یہ حیرت انگیز واقعہ بھی چین میں رونما ہوا ہے۔یہ ایک خاتون روبوٹ ہیں جو مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرتی ہیں اور انہیں مسز ٹانگ یو کا نام دیا گیا ہے جو دس ارب ڈالر کمپنی کا نظم ونسق چلائیں گی۔ اسے مشہور گیم ساز کمپنی نیٹ ڈریگن ویب سافٹ کا سی ای او بنایا گیا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کا خیال ہے کہ مستقبل مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس یا اے آئی) کا ہی ہے اور وہ بہترین انداز میں فیصلہ سازی انجام دے سکتی ہے۔ اسطرح خود کمپنی کو اپنا کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
’ٹانگ یو تمام معاملات کو سیدھا رکھنے، کام کا معیار بڑھانے اور ان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے میں مدد فراہم کرے گی،‘ نیٹ ڈریگن ویب سافٹ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا۔ یہ رئیل ٹائم (حقیقی وقت) میں ڈیٹا کا تجزیہ کرے گی اورمعقول ترین فیصلے کرے گی۔
کمپنی کے مطابق ٹانگ یو چونکہ انسان نہیں ہے اور وہ تعصب سے بالاتر ہوکر کمپنی کو ہرملازم کے لیے یکساں طور پر اہم اور یکساں مواقع سےبھرپور جگہ بنادے گی۔ پھراگلے مرحلے میں ٹانگ یو کے الگورتھم کو مزید شفاف بنا کر میٹاورس کو مضبوط کیا جائے گا۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

4 mins ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

14 mins ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

24 mins ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

40 mins ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

47 mins ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

59 mins ago