ٹوکیو اولمپکس، ارشد ندیم اور طلحہ طالب کیلئے 25 ،25 لاکھ روپے انعام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ شہباز علی: پاکستان واپڈا نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےاولمپین

ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25 ،25 لاکھ روپے کا انعام دے دیا۔ ارشد ندیم اور طلحہ طالب کہتے ہیں آئندہ آنے والے مقابلوں میں میڈل جیت کر لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق لال واپڈا ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں قومی ہیروز ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو چیئرمین واپڈا لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل نے پچیس پچیس لاکھ روپے کے چیکس جبکہ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی۔ تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ سپورٹس باڈیز کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے ہمارے کھیل ترقی نہیں کر سکے، ملک میں حب الوطنی اور اتحاد سپورٹس کے ذریعے ممکن ہے۔ایتھلیٹ ارشدندیم اور ویٹ لیفٹر طلحہ طالب نے مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ارشد ندیم اور طلحہ طالب دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

18 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

30 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

37 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

52 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

56 mins ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago