کورنگی سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر پولیس نے کئی کوتاہیاں کیں

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کورنگی سے ملنے والی خاتون کی لاش کے معاملے میں پولیس نے کئی کوتاہیاں کیں، پوسٹ مارٹم یا کیمیکل ایگزامینیشن کروانا ضروری نہیں سمجھا، خود ہی فرض کرلیا کہ خاتون نشے کی عادی تھی، اس لیے موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
کورنگی نمبر 4 سے یکم ستمبر کو رخسانہ عرف عائشہ کی لاش فٹبال اسٹیڈیم سے ملی جس کی اطلاع چھیپا ویلفیئر کے ریسکیو اہلکاروں کو دی گئی جو پہلے لاش کو زمان ٹاؤن تھانے لے گئے۔ پولیس نے امانتاً لاش کو چھیپا ویلفیئر کے سرد خانے میں رکھوا دیا اور بتایا کہ خاتون نشے کی عادی ہونے کے علاوہ گردوں کے سنگین مرض میں بھی مبتلا تھی، پولیس کے مطابق خاتون کی ہلاکت بھی نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی۔
یہاں پولیس کی جانب سے سنگین غفلتیں سامنے آئیں، پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں تھے جس پر یہ تصور کر لیا گیا کہ اس کی موت طبعی تھی، سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی خاتون اہلکار نے اس کی لاش کا معائنہ کیا؟ کیا موت کی وجہ جاننے کیلئے لاش کا کیمیکل ایگزامینیشن کروایا گیا؟
ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم میں 2 ہزار روپے تک لگتے ہیں تو شاید ڈیوٹی افسر نے یہ پیسے بچائے، عمومی طور پر شہر سے نشے کے عادی مردوں کی لاشیں ملتی ہیں لیکن ماضی قریب میں کسی خاتون کی ایسی لاش ملنے پر پولیس حکام سمیت میڈیکو لیگل حکام بھی کہتے ہیں کہ اس طرح سے خاتون کی لاش ملنا انہونی سی بات تھی، پھر بھی پولیس قیادت نے پوسٹ مارٹم نہیں کروایا۔ گزشتہ اتوار کو اس لاش کو لے کر سوشل میڈیا پر واویلا کیا جاتا رہا لیکن پھر بھی پوسٹ مارٹم کروانے کے بجائے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس غفلت پر کوئی ایکشن لیا گیا یا پھر یہ جان بوجھ کر کیا گیا؟

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

24 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago