پمپنگ مشینوں کے فوری بندوبست کیلئے PDMA کو کہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سکھر سے پانی نیچے جارہا ہے، پی ڈی ایم اے کو کہا ہے کہ پمپنگ مشینوں کا فوری بندوبست کیا جائے۔وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لیے فوری نکاسی آب کا کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کئی اہم فیصلے ہوئے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دادو میں ایف پی بند میں شگاف کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ شگاف محکمہ آبپاشی اور فوج کے انجینرز مل کر بند کریں گے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ خیرپور اور نوشہرو فیروز کا پانی روہڑی کینال میں ڈالا جائے گا، سکھر سے پانی نیچے جا رہا ہے مگر کوٹری سے پانی آہستہ کم ہو رہا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کوٹ ڈیجی خیرپور سے بھی ہانی نکالا جائے گا۔

Recent Posts

سیاست مشکل اور ناخوشگوار ہے، جیت پر خوش ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جوبائیڈن سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات…

3 mins ago

‘مجھے کینسر نہیں ہے’، مریم نواز کو کونسی بیماری ہے انہوں نے خود بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کی…

7 mins ago

بلوچستان کا مسئلہ اب نو جوانوں کے ہاتھ میں آگیا ہے ، مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلو چ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں2024…

16 mins ago

نیشنل پارٹی نے بلوچ قوم کو لاپتہ ، نعشیں ، ٹینکی اور بیکری کیکس کے تحفے دیئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…

21 mins ago

حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ،2 ارب روپے جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کرلیا زرائع…

28 mins ago

بی ایم سی کے طلبا وطالبات پر پولیس کا وحشیانہ تشدد و شیلنگ قابل مذمت ہے، اسلم بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے گزشتہ روز بولان میڈیکل کالج کے…

33 mins ago