سعودی عرب میں آن لائن کاروبار پر نئی پابندیاں عائد

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے آن لائن کاروبار پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی، کارگو اور بل میں تمام مطلوبہ معلومات کا اندراج لازمی قرار دے دیا . عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت خریداری کرنے والوں کو کارگو کے لیے ایک سے زائد اختیار دینا لازمی ہوگا، سامان کی بروقت ترسیل کرنا ہوگی، سامان کی ترسیل کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، س کا دائرہ سعودی عرب کے بڑے شہروں تک محدود نہ رکھیں بلکہ مملکت کے تمام علاقوں تک سامان کی رسائی کو یقینی بنایا جائے، کسی آرڈر کی منسوخی کی کارروائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اقدامات ضروری قرار دیے گئے ہیں .


وزارت کی جانب سے آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسا اپنایا جائے جس سے صارفین کسی بھی قسم کے ابہام کا شکار نہ ہوں، آرڈر کی رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں صارفین کو سہولیات دی جائیں، جن میں ’مدی‘ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سمیت ادائیگی کے مختلف آپشنز فراہم کرنا شامل ہیں، کوئی بھی آرڈر منسوخ ہونے کی صورت میں رقم کی واپسی کے لیے کسی بھی قسم کے حیلے بہانوں سے کام نہ لیا جائے بلکہ رقم واپسی کا طریقہ کار سادہ اور آسان بنایا جائے .
وزارت افرادی قوت نے یہ بھی کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والے ادارے فروخت کیلئے سامان کی پیشکش سادہ عربی زبان میں کریں، جس میں خریدی گئی پراڈکٹ کی خصوصیات، اسے استعمال کرنے کا طریقہ کار سب کچھ صارفین کو بتایا جائے، خریدا گیا ہوا سامان تبدیل یا واپس کرنے کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے، آن لائن کاروبار کو صارفین کیلئے قابل اعتماد بنانے کے لیے ان تمام اقدامات پر عمل کرتے ہوئے تجارتی مراکز اپنی کارکردگی کی رپورٹ مقرر کردہ مدت میں وزارت تجارت کو پابندی سے جمع کرائیں .

. .

متعلقہ خبریں