سعودی عرب میں آن لائن کاروبار پر نئی پابندیاں عائد

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے آن لائن کاروبار پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی، کارگو اور بل میں تمام مطلوبہ معلومات کا اندراج لازمی قرار دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت خریداری کرنے والوں کو کارگو کے لیے ایک سے زائد اختیار دینا لازمی ہوگا، سامان کی بروقت ترسیل کرنا ہوگی، سامان کی ترسیل کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، س کا دائرہ سعودی عرب کے بڑے شہروں تک محدود نہ رکھیں بلکہ مملکت کے تمام علاقوں تک سامان کی رسائی کو یقینی بنایا جائے، کسی آرڈر کی منسوخی کی کارروائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اقدامات ضروری قرار دیے گئے ہیں۔
وزارت کی جانب سے آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسا اپنایا جائے جس سے صارفین کسی بھی قسم کے ابہام کا شکار نہ ہوں، آرڈر کی رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں صارفین کو سہولیات دی جائیں، جن میں ’مدی‘ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سمیت ادائیگی کے مختلف آپشنز فراہم کرنا شامل ہیں، کوئی بھی آرڈر منسوخ ہونے کی صورت میں رقم کی واپسی کے لیے کسی بھی قسم کے حیلے بہانوں سے کام نہ لیا جائے بلکہ رقم واپسی کا طریقہ کار سادہ اور آسان بنایا جائے۔
وزارت افرادی قوت نے یہ بھی کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والے ادارے فروخت کیلئے سامان کی پیشکش سادہ عربی زبان میں کریں، جس میں خریدی گئی پراڈکٹ کی خصوصیات، اسے استعمال کرنے کا طریقہ کار سب کچھ صارفین کو بتایا جائے، خریدا گیا ہوا سامان تبدیل یا واپس کرنے کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے، آن لائن کاروبار کو صارفین کیلئے قابل اعتماد بنانے کے لیے ان تمام اقدامات پر عمل کرتے ہوئے تجارتی مراکز اپنی کارکردگی کی رپورٹ مقرر کردہ مدت میں وزارت تجارت کو پابندی سے جمع کرائیں۔

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

1 min ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

15 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

28 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

33 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

39 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

45 mins ago