مقامی زمینداروں نے ایران سے آئے کنٹینر سے ٹماٹر پھینک دیے

قلات(قدرت روزنامہ) ہمسایہ ممالک سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد ،بلوچستان کے زمیندار سراپااحتجاج بن گئے ،منگچر میں مقامی زمینداروں نے احتجاجاًً روڈ بلاک کرکے ہمسایہ ممالک سے لائے گئے کنٹینر سے ٹماٹر ودیگر روڈ پر پھینک دیا ۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں مقامی زمینداروں نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد پر احتجاج کرتے ہوئے کنٹینر سے ٹماٹر پھینک دیے،میڈیا رپورٹس کے مطابق زمینداروں نے گذشتہ روز قلات میں ایرانی ٹماٹر اور سیب کی درآمد کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی بند کر دی تھی۔
زمینداروں کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد اگر ایران سے ٹماٹر اور سیب درآمد کیا گیا تو ہمارا مزید نقصان ہوگا۔کمشنر قلات داؤد خلجی کے مطابق واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیا جائے گی۔
دوسری جانب زمینداروں کا ہنگامی اجلاس دری نگڑھ کانک میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت حاجی عزیز شاہوانی نے کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران اور افغانستان سے پیاز کی درآمد پر پر حکومت نے اگر پابندی نہیں لگائی تو 10 ستمبر بروز ہفتہ سے ایران اور افغانستان سے آنے والے پیاز اور سبزیوں کے گاڑیوں کو روک کر مال اپنے قبضے میں کریں گے۔

اگر کسی نے بھی ہمارے اس احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو حلات کی زمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی۔زمینداروں نے مطالبہ کیاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طورپر زمینداروں کے نقصانات کاازالہ کرے ،ایک طرف بلوچستان سیلاب سے تباہ جبکہ زراعت کا شعبہ بدحال ہوچکاہے رہی سہی کسر وفاق کے ناروا رویے نے پوری کردی ،بلوچستان کے زمیندار وں کو300ارب روپے کانقصان ہواہے جبکہ جو کچا بچا فصلات رہ گئے ہیں وہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر سڑ گئے جس کے نقصانات زمینداروں کو ہو رہے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر قومی شاہراہوں کو کھول کرکے زمینداروں کے نقصانات کاازالہ کریں

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

2 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago