چوک اعظم،لیہ (قدرت روزنامہ)محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری کا انعقاد،مدرسہ کے دو سو طلباء اور علمائے اکرام کے ہاتھوں پودے لگوائے گئے۔حکومتی ہدایات پر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے شجرکاری جاری رکھی جائیگی۔تقریب میں شرکت کرنیوالے معززین علاقہ اور علمائے اکرام کا شکر گزار ہوں۔میاں عبدالعزیز فاریسٹ پارک انچارج۔ تفصیل گزشتہ روزمحکمہ جنگلات لیہ کے زیر اہتمام فاریسٹ پارک چوک اعظم میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں مقامی مدرسہ غوثیہ رضویہ کے دو سو طلباء نےاپنے ہاتھوں سے پودے لگائے اور انہیں پانی دیا۔اسکے علاؤہ مدرسہ کے اساتذہ اکرام اور علمائے اکرام نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔اسکے علاؤہ معززین علاقہ کو بھی دعوت دی گئی تھی جنھوں نے اپنے اپنے حصہ کا پودا لگایا۔ریسکیوء 1122 اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔چوہدری امتیاز احمد کاہلوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری آنیوالی نسلوں کی بقا کیلئے ازحد ضروری ہے۔آج کا پودا کل کا تناور درخت ہو گیا۔درخت اللہ تعالیٰ کی انمول نعمتوں میں سے ایک ہیں اور اس نعمت کی قدر خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے ۔ہیت ضروری ہے۔قاری محمد شاہد قادری کا کہنا تھا کہ ہم محکمہ جنگلات اور بالخصوص فاریسٹ پارک انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے آج کی شجرکاری تقریب میں ہمیں شرکت کا موقع دیا اور ہم انشاءاللہ نہ صرف یہ پودے بچوں کے ہاتھوں لگوا رہے ہیں بلکہ مدرسہ کے طلباء آج یہ عہد کر کے پودے لگا رہے ہیں کہ ہر بچہ اپنے اپنے لگائے ہوئے کو روزانہ آکر پانی بھی دیا کریگا اور اسکی دیکھ بھال بھی کریگا تاکہ آج کا ننھا پودا کل کو تناور درخت بن کر ہمیں فوائد دے سکے اور ہمارے ماحول کو خوشگوار بنائے۔فاریسٹ پارک انچارج میاں عبدالعزیز بلاک آفیسر نے تقریب میں شرکت کرنیوالے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر لیہ بھر میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ہماری شجرکاری کمپین اس دفعہ مختلف نوعیت کی ہے کیونکہ اس بار ہم لوکل کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ اپنے ساتھ شامل کیے ہوئے ہیں تاکہ پودوں کی نگہداشت میں لوکل کمیونٹی نہ صرف زمہ داری کا مظاہرہ کرے بلکہ نسل نو میں بھی شجرکاری کی اہمیت و افادیت برے شعور بیدار کیا جاسکے۔آج کی شجرکاری تقریب بھی اس حوالے سے منفرد اہمیت کی حامل ہے کہ آج مقامی مدرسہ کے دو سو طلباء کے ہاتھوں سے پھلدار پودے لگوائے گئے ہیں تاکہ جب یہ پودے جوان ہوں تو نہ صرف انکا ثواب صدقہ جاریہ کی صورت میں ہم سب کو ملتا رہے بلکہ انکی چھائوں کے ساتھ ان سے حاصل ہونے والے پھل بھی شہریوں کو کھانے کیلئے میسر آسکیں۔
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…