ایشیا کپ: بھارتی سپورٹر شوہر نے پاکستانی بیگم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی سپورٹر شوہر عبداللّٰہ نے پاکستانی اہلیہ کی ٹیم کو فائنل میں سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔یو اے ای میں جاری ایشیا کپ نے دبئی میں مقیم ایک جوڑے کو بہت مقبول بنا دیا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ شوہر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا اور بیوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو۔
پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ میں دو مرتبہ ٹاکرا ہوا اور دنوں میاں بیوی اپنی اپنی ٹیموں کی شرٹس پہن کر دبئی اسٹیڈیم آتے رہے اور سب کی توجہ کا مرکز رہے اس دروان انہیں میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر بہت شہرت ملی اور ان کی ویڈیوز خاصی وائرل ہوئیں۔
بھارتی ٹیم کے سپورٹر عبداللّٰہ خان کے خاندان کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ علشبہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں۔عبداللّٰہ خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ میں دبئی میں مقیم ہوں مگر آباؤ اجداد بھارت سے ہیں، اس لیے ہمیشہ بھارت کو سپورٹ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اہلیہ کے پاکستان کے ساتھ تعلق کی عزت کرتا ہوں انہیں، پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی آزادی ہے۔
عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گی مجھے افسوس ہے کہ بھارتی ٹیم فائنل نہیں کھیل رہی حالانکہ مجھے یقین تھا کہ ہماری ٹیم پاکستان کےخلاف فائنل کھیلے گی اور اہم اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔بھارتی سپورٹر عبد اللّٰہ خان نے بتایا کہ ویڈیوز وائرل ہونے پر منفی کمنٹس کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لوگوں نے اسے مثبت انداز میں لیا لوگوں نے کہا کہ اگر ایک گھر میں بھارت اور پاکستان کے میاں بیوی پیار محبت سے رہتے ہیں تو دونوں ملکوں کو بھی رہنا چاہیے، سیاسی معاملات الگ ہیں ہمیں مل جل کر رہنا چاہیے ہمارا سب کچھ تو ایک جیسا ہے، بولنا اور کھانا پینا ایک طرح کا ہے۔
علشبہ کا کہنا تھا کہ جیسے عبداللّٰہ ہمیشہ اپنے ملک کو سپورٹ کرتے ہیں، میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرتی رہوں گی، ہماری لڑائی نہیں ہوتی، بس اپنی اپنی ٹیم کی ہار جیت پر تنگ کرتے ہیں اس بار بھی ایسا ہوا، پہلے میچ میں عبداللّٰہ خوش تھے تو دوسرے میچ میں پاکستان کی جیت پر میں خوش تھی، پھر میں نے اِنہیں بہت تنگ کیا۔علشبہ نے کہا کہ عبداللّٰہ نے ایشیا کپ کے دوران بڑے بڑے بول بولے کہ انڈیا پاکستان کو 10 اوورز میں ہرا دے گا، بڑے بول بولنے کی وجہ سے انڈیا باہر ہو گیا، مجھے عبداللّٰہ کے لیے افسوس ہے کہ ان کی ٹیم باہر ہو گئی، اب عبداللّٰہ کو فائنل دیکھنے کے لیے ساتھ لے جاؤں گی وہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔
علشبہ کا مزید کہنا تھا کہ میں تو شروع سے کہتی تھی کہ پاکستان جیتے گا عبداللّٰہ نہیں مانتے تھے، عبداللّٰہ خان نے کہا کہ علشبہ کے کہنے پر میں اپنی ہر مصروفیت چھوڑ کر اسٹیڈیم جاؤں گا اور پاکستان سری لنکا کا فائنل دیکھوں گا اور میں علشبہ کی ٹیم پاکستان کو سپورٹ کروں گا۔

Recent Posts

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

37 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

45 mins ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

1 hour ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

1 hour ago

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری…

1 hour ago