آیان مکھرجی نے 600 کروڑ آگ لگا دیئے، کنگنا کا براہمسترا ڈائریکٹر پر طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی ایکشن ہیروئن کنگنا رناوت نے براہمسترا کے ڈائریکڑ آیان مکھرجی پر الزامات عائد کردیئے۔متنازعہ بیانات کیلئے مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے براہمسترا کی ریلیز کے بعد فلم کے ہدایتکار آیان مکھرجی پر الزامات کی بارش کردی۔
کنگنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اسٹوری پر لمبا نوٹ تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ’جو لوگ آیان مکھرجی کو عقلمند کہہ رہے ہیں انہیں فوری جیل میں ڈال دینا چاہیے‘۔
اداکارہ نے براہمسترا کے ہدایتکار پر الزامات عائد کئے کہ ’آیان مکھرجی نےاس فلم کو بنانے کیلئے12 سال لئے، 14 ڈی او پی بدلے، 85اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بدلے، فلم کو بنانے میں 400 سے زیادہ دن لگائے اور 600 کروڑ آگ لگا دیئے‘۔

کنگنا نے مزید لکھا کہ’ہدایتکار نے لوگوں کے مذہبی جذبات کو تکلیف پہنچائی ا ٓخری وقت میں فلم کا نام جلال الدین رومی سے بدل کر’ شیوا‘ رکھ دیا کیونکہ باہوبلی کامیاب ہوئی تھی‘۔کنگنا کا کہنا ہے کہ’ آیان مکھرجی ایک موقع پرست اور لالچی شخص ہیں جو دن کو رات اور رات کو دن بنانے کی حکمتِ عملی کی مثال ہیں‘۔
یاد رہے کہ آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی براہمسترا شیوا گزشتہ روز ہی ریلیز ہوئی ہے جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، شاہ رُخ خان اور مونی رائے نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم رواں ہفتے میں 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی تاہم جہاں کئی فلم شائقین کو یہ فلم پسند آرہی ہے وہیں اکثر ناقد اس پر بھرپور تنقید کر رہے ہیں۔

Recent Posts

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

4 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

4 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

5 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

5 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

5 hours ago

’(ن) لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا حیران کن بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار…

6 hours ago