اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بلوچستان میں امدادی کیمپ کا دورہ ، سیلاب متاثرین سے ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اوستہ محمد میں امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کا دورہ کیا۔

جہاں وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امدادی کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری بھی موجود تھے۔

یونیسیف کے تعاون سے قائم کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی، جس کے بعد وزیر اعظم ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم اورسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوانتظامیہ کی جانب سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 1.5ملین لوگ سیلاب کےباعث بےگھر ہوئےہیں، بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ متاثرین کو ریلیف کی فراہمی جاری ہے،میڈیکل کیپس قائم کیےہیں، سیلاب کے باعث تباہ پلوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ پلوں کےٹوٹنےسےبلوچستان کاسندھ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیاجارہاہے، سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پہنچایاجارہاہے۔

بریفنگ میں کہنا تھا کہ بلوچستان کے 5 اضلاع اب بھی ڈوبے ہوئےہیں، سیلاب سے بلوچستان کا وسیع رقبہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے،بریفنگ

انتظامیہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو ان کے گھروں پر منتقل کرنے کےلیے خطیر رقم کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتےہیں۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

3 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago