ملکہ برطانیہ کا انتقال، کیٹ میڈلٹن نے اپنی ساس ’’لیڈی ڈیانا‘‘ کا اہم خطاب پالیا

برطانیہ (قدرت روزنامہ)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس ’’لیڈی ڈیانا‘‘ کا اہم اعزاز پالیا ہے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بادشاہ بننے والے کنگ چارلس نے اپنی آنجہانی اور ہر دلعزیز اہلیہ ’’لیڈی ڈیانا‘‘ کا دیا جانے والا پرنسس آف ویلز کا خطاب اپنی بہو کیٹ میڈلٹن کو دے دیا ہے اور اب 25 سال کے طویل عرصے کے بعد وہ پرنسس آف ویلز کہلائیں گی۔
کنگ چارلس نے صرف بہو ہی نہیں بلکہ اپنے بڑے بیٹے اور کیٹ کے شوہر شہزادہ ولیم کو پرنس آف ویلز کا خطاب بھی دیا ہے جو ان کے پاس 1958 سے تھا تاہم ملکہ کی موت کے بعد بادشاہ بننے پر انہوں نے یہ اعزاز اپنے بڑے بیٹے کے نام کردیا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں اس سے قبل پرنسس آف ویلز کا خطاب صرف لیڈی ڈیانا کو دیا گیا تھا جو اپنی سماجی خدمات کے باعث دنیا بھر میں مقبول تھیں۔کیٹ مڈلٹن ہر دلعزیز شہزادی ڈیانا کے بعد پرنسس آف ویلز کا خطاب حاصل کرنے والی پہلی شاہی شخصیت ہیں۔ انہوں نے شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد نہ صرف بڑی کامیابی سے شاہی خاندان میں ڈچس آف کیمبرج کے طور پر اپنی شناخت بنائی بلکہ اس کردار کو بھی بڑی خوی سے نبھایا۔
یہاں بھی کیٹ میڈلٹن نے اپنی آنجہانی ساس کی روایات کو تازہ کیا اور شاہی خاندان سے نہ ہونے کے باوجود شاہی خاندان میں اپنی انفرادی شخصیت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

3 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

5 hours ago