پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری‘ 14ستمبر تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہو گا، جس کی وجہ سے 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے،

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مری، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے،پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں بارش کا امکان ہے،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے حکام نے ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کرنے کی ہدایات دی ہیں

Recent Posts

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، حارث اور عثمان کی واپسی کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا…

1 min ago

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 ہزارایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغات تباہ

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 36 ہزار 642 ایکڑ…

4 mins ago

سندھ میں کتنا ٹیکس جمع ہوا؟ چیئرمین ریونیو بورڈ نے وزیرِ اعلیٰ کو بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف…

16 mins ago

پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے میں کسانوں…

31 mins ago

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے عاطف اسلم کی بیوی نے کتنے لاکھ کا پرس اور جوتے پہنے؟ ہوشربا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

43 mins ago

حکومت نے پیٹرول پر 5 روپے کمی کی، عالمی منڈی میں 7 ڈالرز فی بیرل کمی ہوئی: حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے…

45 mins ago