نور مقدم قتل کیس ،عدالت نے تھراپی کلینک کے مالک سمیت 6ملزموں کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور مقدم قتل کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھراپی کلینک کے مالک سمیت چھ ملزموں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ثاقب جواد کی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تمام ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے ، وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمون کو ضمنی بیان پر گرفتار کیا گیا ہے ، ضمنی بیان میں ڈاکٹر طاہر کا نام موجود نہیں لہٰذا میرے موکل کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے ۔جج ثاقب جواد نے استفسار کیا کہ کیا مدعی کا بیان الگ سے قلمبند کیا گیا ہے ؟ ، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ظاہر کے والد نے ڈاکٹر طاہر ظہور سے رابطہ کیا جو وقوعہ تھا وہ ڈاکٹر طاہر ظہور تک بھی پہنچایا گیا ہوگا ، وکیل ملزم نے کہا کہ اگر ہم حقائق چھپاتے تو ہمارا ایک بندہ زخمی کیوں ہوتا ، ڈاکٹر طاہر ظہور کا کردار ہو تو بھی قابل ضمانت جرم ہے ، انہیں جیل نہیں بھیجا جا سکتا۔عدالت نے تمام ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجتے ہوئے 30اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago