بڑے چیلینجز کامقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی معاونت کیلئے آگے آنا ہوگا‘ میاں محمد شہبازشریف

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ ہے جہاں سیلاب سے بنیادی ڈھانچہ، سڑکوں اوررابطہ پلوںکو شدید نقصان پہنچاہے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی ایک بڑاچیلنج ہے، وفاقی حکومت ریلیف کی سرگرمیوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ معاونت کررہی ہے تاہم اتنے بڑے چیلینجزکامقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کوپاکستان کی معاونت کیلئے آگے آنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں سیلاب سے تباہ کاریوں سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کیا۔

ہفتے کواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے جعفرآبادکے سیلاب سے بری طرح متاثرہ علاقہ اوستہ محمد کادورہ کیا بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے وزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مون سون کی حالیہ بارشوں اورسیلاب ، سیلاب کے بعد صوبہ بھرمیں امداد اوربحالی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبتایاکہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ ہے اور متعلقہ حکام کودوردراز واقع علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کاسامناہے ،

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچہ، سڑکوں اوررابطہ پلوںکو شدید نقصان پہنچاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی ایک بڑاچیلنج ہے، وفاقی حکومت ریلیف کی سرگرمیوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ معاونت کررہی ہے تاہم اتنے بڑے چیلینجزکامقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کوپاکستان کی معاونت کیلئے آگے آنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اوران کی حکومت بلوچستان کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

12 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

24 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

34 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

36 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

38 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

41 mins ago