بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے تباہی مچادی ہے‘زمرک خان اچکزئی

تمام ادارے مل کر کام کریں اور متاثرہ افراد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ ان کے بروقت ازالہ ہو سکے‘صوبائی وزیر خوراک
بارشوں سیلابی ریلوں سے پہنچنے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع زرائع آمد ورفت ،زراعت گلہ بانی گھروں کو پہنچنے والے شدید نقصانات ہوئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے تباہی مچادی ہے خاص کر قلعہ عبداللہ میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں تمام ادارے مل کر کام کریں اور متاثرہ افراد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ ان کے بروقت ازالہ ہو سکے ذراعت کے شعبے سے منسلک افراد مشکل میں ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں زمینداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے جاری غیر معمولی طوفانی بارشوں اس کے نتیجے میں سیلابی ریلوں سے صوبہ بھر کے انفراسٹرکچر زرائع آمدن بری طرح متاثر ہوا نہ صرف یہ کہ انفراسٹرکچر کو شدید زیان پہنچاہے بلکہ قیمتی انسانی جانیں سیلابی ریلوں کی نذر ہوچکے

صوبائی حکومت اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور بین الاقوامی رفاہی اداروں سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی پیکیج اور امداد کی اپیل کرتے ہیں بارشوں سیلابی ریلوں سے پہنچنے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع زرائع آمد ورفت ،زراعت گلہ بانی گھروں کو پہنچنے والے شدید نقصانات ہوئے انہوں نیکہا کہ وفاقی حکومت صوبہ بھر کو آفت زدہ قرار دیکر متاثرین کی داد رسی کو ممکن بنایا جائے اس وقت صوبہ بھر کو ہر شعبے میں ناقا بل تلافی نقصان پہنچاہے انفراسٹرکچر گھروں زراعت گلہ بانی کی صنعت بری طرح تباہ ہوچکاصوبے کی باقی صوبوں سے زمینی رابطہ سڑک اور ریلوے ٹریک دونوں صورتوں میں کٹ چکا صوبے میں قومی شاہراہیں رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ چکے انہوں نیکہا کہ صوبے کے لوگوں کی واحد زریعہ معاش زراعت اور گلہ بانی کو ان طوفانی بارشوں سے بہت زیادہ زیان پہنچا ہے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

3 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

27 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

44 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

57 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago