پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے . تفصیلات کے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ یمن کی تازہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا . ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقاتپر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے سعودی کردار کو بھی سراہا . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے . پاکستانی عوام سعودی قیادت کو احترام کی نظر سے دیکھتی ہے . عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سعودی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان حمایت جاری رکھے گا جبکہ پاکستان یمن تنازعے کے مزاکرات اور ڈپلومیسی سے حل کے لیے حمایت جاری رکھے گا . وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سعودی پاکستان سپریم کونسل دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی، امید ہے آئندہ سالوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھے گا . اس موقع پر سعودی فورسز کے سربراہ نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستانی افواج کے پیشہ وارانہ امور کو بھی سراہا . . .

متعلقہ خبریں