افسوس وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کی تفصیلات ہی معلوم نہیں ‘ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے شرمندہ کردیا‘بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمدکاکڑ نے کہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے پاس سیلاب سے متعلق تفصیلات نہ ہونا افسوس ناک ہے ،صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا عالم ہے تو پھر بلوچستان کا خدا ہی حافظ ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ وزیراعلی بلوچستان تمام تر تفصیلات وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے سامنے رکھتے تاکہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی میں بلوچستان حکومت کی مدد کرتے حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام صوبائی وزرا کو جاری کئے گئے فنڈز پر کٹ لگا کر مذکورہ رقم صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں خرچ کی جائیں ایک طرف رقم نہ ہونے کا رونا روتے ہیں تودوسری طرف سیلاب زدگان سے متعلق ان کے پاس معلومات ہی نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔

منظوراحمدکاکڑ نے کہاکہ بلوچستان ایک طرف پسماندگی کاشکار ہے جبکہ رہی سہی کسر حالیہ سلاب اور بارشوں نے پوری کردی بلوچستان کے 90فیصد علاقہ سیلاب سے متاثر ہے ہفتے کو وزیراعظم میاں شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نصیرآباد کے دورے پرپہنچے تو وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا چیف ایگزیکٹو ہونے کے ناطے انہیںپورے صوبے کی صورتحال سے متعلق علم ہونی چاہیے لیکن موصوف بلوچستان کی تباہی سے متعلق دو الفاظ کے بعد خاموش ہوگئے

ہم نے عوام کے بہتر مفاد میں صوبائی حکومت تبدیل کی تھی لیکن میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے غفلت کامظاہرہ باعث افسوس ہے ،انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے پاس صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں کی تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے دو الفاظ کے بعد خاموشی اختیار کرگئے جس کا بلوچستان کو بہت بڑا نقصان ہواہے ، فوری طورپر حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام صوبائی وزرا کو جاری کئے گئے فنڈز پر کٹ لگا کر مذکورہ رقم صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں خرچ کی جائیں تاکہ ہر وزیر کی جانب سے مذکورہ علاقے کی عوام کیلئے فنڈز عوامی مفاد میں استعمال ہوں ۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

2 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

8 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

13 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

20 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

22 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

23 mins ago