لاڑکانہ (قدرت روزنامہ) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرےممالک کے اقدامات کی قیمت چکا رہا، اقوام عالم کو مدد کرنی چاہیے، سیلاب زدہ علاقوں میں جو دیکھا بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں،پاکستان کو فوری بڑی مالی امداد کی ضرورت ہے، جی20 ممالک 80فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں .
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ لاڑکانہ میں متاثرین کیمپ کا دورہ کیا،حکام نے انتونیوگوتریس کوبریفنگ میں بتایا کہ موئن جودڑو کو فی الحال دریا سے کوئی خطرہ نہیں .
یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال دیکھ کردلی دکھ ہوا، پاکستان کے معاملات جلد حل ہونے کا خواہاں اور دعاگو ہوں، پاکستان کے مسائل پردنیا بھر میں آواز اٹھائیں گے، پاکستان کو موجودہ صورتحال میں زیادہ مالی امداد ضرورت ہے .
یواین سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں صنعتوں نے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب کیے، پاکستان کے پاس سیلاب سے نقصانات کے ازالے کیلئے وسائل ناکافی ہیں، ذمہ دارممالک کو پاکستان کی مدد کیلیے آگے آنا چاہیے، آج کے دور موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، جو دیکھا بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں . سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ آج کے دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ اور جانور ہلاک ہو گئے، سیلاب سے لاکھوں افراد بےگھر ہوئے ہیں، پاکستان کو فوری طور پر بڑی مالی امداد کی ضرورت ہے، اقوام عالم اور عالمی اداروں کو اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے، پاکستان دوسرے ممالک کے اقدامات کی قیمت چکا رہا ہے، پاکستانی اداروں کی امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جی20 ممالک 80 فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا، آج پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سامنا رہا ہے تو کل کوئی دوسرا ملک بھی کرسکتا ہے .
انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کے دور کا سب سے بڑا مسئلہ ہے . وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں، انتہائی مصروفیات کے باوجود سیکریٹری جنرل نے دورہ پاکستان کیلئے وقت نکالا . انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، سیلاب کے باعث پاکستان کے عوام بری طرح متاثر ہوئے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کیلئے کام کریں گے .