خیبرپختونخوا میں متعدد پی ٹی آئی ایم پی ایز کی پارٹی چھوڑنے کی تیاری


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے متعدد ارکان نے پارٹی چھوڑنے کی تیاری شروع کردی . ذرائع کے مطابق پارٹی سے ناراض ارکان نے دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں کسی کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی یقین دہانی مل گئی تو کسی کو سرخ جھنڈی دکھا دی گئی ہے .

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان کو ڈس کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے . خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں تور پھوڑ شروع ہوگئی ہے . سابق صوبائی وزیر قانون سلطان خان کے تحریک انصاف سے اڑان بھرنے کے بعد مزید ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف چھوڑنے کی اطلاعات ہیں جن کی تعداد 15 سے 20 بتائی جارہی ہے سلطان خان کے جانے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 94 ہے . پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن ارکان اسمبلی کے رابطے دوسری سیاسی جماعتوں سے ہیں ان کے بارے میں علم ہے اور وہ ارکان جنہیں اگلے انتخابات میں ٹکٹ ملنے کی امید نہیں وہ دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں . پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ ان ارکان اسمبلی کو بھی ٹکٹ نہیں دیے جارہے جو حکومت جانے کے بعد عمران خان کے ساتھ تحریک میں سرگرم نہیں رہے . پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمدخان نے کہا کہ مشکور ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مشران نے پختون روایات کے مطابق ہمارے خاندان پر جرگہ کیا . خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت سے ہم نے جرگہ خوشدلی سے قبول کیا اور اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں . باچا خان اور ولی خان سے لیکر اسفندیار ولی خان تک اے این پی نے جو جدوجہد کی ہے،

ایمل ولی خان اس کا تسلسل ہے . ہمارے خاندان کی سیاسی تاریخ ولی باغ سے جڑی ہوئی ہے،ہم نے اے این پی میں شمولیت نہیں بلکہ تجدید عہد کی ہے . انہوں نے مز?د کہا کہ این اے 24 ضمنی انتخاب میں ایمل ولی خان کی بھرپور حمایت کریں گے . چارسدہ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ باہر کے لوگوں کو خود پر مسلط نہیں ہونے دینا ہے .

. .

متعلقہ خبریں