اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔اڑان کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ ۔طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے بحفاظت لینڈنگ کی۔عمران خان گجرانوالہ جلسے میں شرکت کے لیے بذریعہ روڈ روانہ ہوئے۔عمران خان آج گوجرانوالہ جلسے میں عوام سے خطاب کریں گے۔
عمران خان کے گذشتہ روز انٹرویو میں کہا تھا کہ ہفتہ کو گوجرانوالہ کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مجھے نا اہل کرا کر پھر یہ عام انتخابات کا اعلان کرانا چاہتے ہیں، مسائل کا واحد حل مجھے نااہل کرنا نہیں ،عام انتخابات ہیں،فیصلہ کرنے والوں کو کہتا ہوں حالات جس طرف جارہے ہیں پھرکسی کے کنٹرول میں کچھ نہیں رہے گا، (آج) ہفتہ کو گوجرانوالہ کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل صاف اورشفاف الیکشن ہے،مسائل کا حل یہ نہیں کہ مجھے نااہل کر دیا جائے،کمزورحکومت کبھی مسائل حل نہیں کرسکتی، پی ڈی ایم حکومت ایکسپوزہوگئی ہے،یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے، اس وقت تاریخی مہنگائی ہے،چارماہ کے دوران ایکدم ملک نیچے گرا ہے،ملک میں ان چوروں کو لا کر بٹھادیا گیا،شہبازشریف کی کارکردگی بھی سب کے سامنے آگئی ہے،سندھ کے لوگ اس وقت تبدیلی کو ترس رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرداری مافیا نے سندھ کے لوگوں پرظلم کیا،پنجاب میں شریف خاندان مافیا پر توجہ تھی، سندھ کے لیے وقت نہیں ملا،سکھرمیں جا کر دیکھ لیا لوگ ان سے بہت تنگ ہیں،زرداری، بلاول بھٹو کو سندھ میں کسی بھی شہرمیں پیدل چلنے کا مشورہ دیتا ہوں، یہ وہاں پیدل نہیں چل سکتے،سندھ کے لوگ ان سے بہت نفرت کرتے ہیں،سندھ کے عوام زرداری مافیا سے سخت ناراض ہیں۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ چشتیاں کے جلسے میں سارا شہر جلسے میں آگیا،چشتیاں کا جلسہ دیکھ کریہ ڈر گئے الیکشن ہار جائیں گے، پہلے مجھے ڈس کوالیفائی کراکرپھریہ جنرل الیکشن کا اعلان کرنا چاہتے ہیں،فیصلہ کرنے والوں کوکہتا ہوں حالات جس طرف جارہے ہیں پھرکسی کے کنٹرول میں کچھ نہیں رہے گا ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…