میری حکومت ہٹائی گئی کیونکہ میں کسی اورکی غلامی کیلئے تیار نہیں تھا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت ہٹائی گئی کیونکہ میں کسی اورکی غلامی کیلئے تیار نہیں تھا، شہبازشریف نے سیکرٹری یواین کو کہا کہ آپ جو بھی پیسا دیں گے ہم ایمانداری سے خرچ کریں گے،شہبازشریف !سیکرٹری یواین کو پتا ہے کہ آپ کے 60 فیصد وزراء ضمانت پر ہیں، آپ اور آپ کے بیٹوں پر 16ارب کے کیسز ہیں۔
انہوں نے گوجرانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم میں بیداری آجاتی ہے وہی قوم اپنی حقیقی آزادی کو چھینتی ہے، وہی قوم اوپر جاتی ہے اور اونچی پرواز کرتی ہے، سب سے پہلے اپنی قوم کو چار چیزیں ہیں جو انسانوں کو حقیقی طور پر آزاد کرتی ہیں، اللہ نے مجھے دنیا میں سفر کرنے کا موقع دیا، دنیا کے معاشرے دیکھے، ہر ملک دیکھا، کبھی بھی کسی قوم کی پرواز اوپر نہیں جاتی جب تک وہ غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، چار قسم چیزیں غلام رکھتی ہیں، لاالہ الااللہ انسان کو آزاد کرتا ہے، بار بار لوگوں کو بتاتا ہوں کہ نبی پاک ﷺ ریاست مدینہ میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب لے کر آئے، میری پوری کوشش ہے کہ میں اپنے نبی پاک ﷺ کی زندگی اور سیرت کے ذریعے آپ کو آزاد کروں۔
میری والدہ نے بچپن سے مجھے بتایا کہ تمہیں نہیں اندازہ غلامی کیا ہوتی ہے، ہم نے انگریز کی غلامی دیکھی ہے، بڑے فخر سے بتاتی کہ آپ آزاد ملک میں پیدا ہوئے۔ بری غلامی یہ ہوتی ہے کوئی قبضہ کرلے اور غلام بنالے، دوسری غلامی کوئی ملک آپ کو فتح کیے بغیر ریموٹ کنٹرول بنا دیتا ہے، باہر کے ممالک کی غلامی کرنا بھی اتنی ہی بری غلامی ہے جتنا کوئی کسی ملک پر قبضہ کرتا ہے۔
میری حکومت ہٹائی گئی کیونکہ میں کسی اورکی غلامی کیلئے تیار نہیں تھا، مجھے اس لیے ہٹایا گیا کہ مجھے کوئی اور ملک ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا تھا، ہندوستان روس سے تیل خرید رہا ہے، میری روسی صدر سے تیل خریداری کیلئے بات بھی ہوئی اور گندم کی خریداری کیلئے بھی، امپورٹڈ حکومت نے لوگوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا۔ دوسری طرف ہمارا وزیراعظم کرائم منسٹر دنیا میں پیسے مانگنے چلا گیا،میں جب بھی بطور وزیراعظم کسی ملک کے وزیراعظم سے ملتا تھا تو مجھے اگلے وزیراعظم کی پوری شہرت اور تعلیم بارے بتایا جاتا تھا۔
یہ جہاں بھی مانگنے گیا ان تمام ممالک کے سربراہان کو پتا ہے کہ شہبازشریف اور زرداری کی اربوں ڈالر کی پراپرٹی باہر پڑی ہے۔شہبازشریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کہا کہ آپ جو بھی پیسا دیں گے ہم ایمانداری سے خرچ کریں گے۔ لیکن شہبازشریف ان کو سارا پتا ہے کہ آپ کی حکومت کے 60فیصد وزراء ضمانت پر ہیں۔آپ اور تمہارے بیٹوں پر 16ارب کا کیس ہے، اس کو کہہ رہا ہے کہ ہم ایمانداری سے خرچ کریں گے۔
اس طرح کے لوگ ہوں جن کا پیسا ملک سے باہر اور دوسروں سے بھیک مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کی جنگ میں 80ہزار پاکستانی قربان کردیے، اس طرح کے حکمران اپنے لوگوں کا خون چوستے ہیں جبکہ باہر کے حکمرانوں کے سامنے لیٹ جاتے ہیں۔ اس طرح کے حکمران عوام کی بہتری نہیں سوچیں گے، بلکہ وہ اپنے باہر پڑے پیسوں کو دیکھیں گے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

10 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

22 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

40 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

50 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

58 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

1 hour ago